LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

Web Desk

1 October 2026

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے لیے مالیاتی استحکام بنیادی ضرورت تھا، اور اب میکرو اکنامک استحکام کو پائیدار بناتے ہوئے ‘بوم اینڈ بسٹ’ سائیکل کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈھائی سال میں ملکی معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت دوگنا سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ‘جین زی’ اور ملینیئلز کی 85 فیصد شراکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 29 مارچ 2024 کو جب وہ پہلی بار پی ایس ایکس آئے تھے تو 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس پر تھا جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار تک پہنچ چکا ہے، اور گزشتہ 20 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ 11 آئی پی اوز گزشتہ سال ہوئے۔ انہوں نے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں 60 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ بینکنگ انڈسٹری نے 340 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پہلی بار ڈسکوز کی نجکاری میں ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، حکومت کا بنیادی کام نجی شعبے کو کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے، اور اب ہمیں روایتی سوچ سے نکل کر ‘نئی معیشت 2.0’ میں قدم رکھنا ہوگا۔