محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
Web Desk
1 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانفرنس روم اور آڈیٹوریم کی ازسرِنو تعمیر کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ محسن نقوی نے زیرِ تربیت افسران کو سواٹ (SWAT) ٹیموں کے طرز پر جدید تربیتی آلات فراہم کرنے اور مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے لیے ماہر فیکلٹی کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں نصاب کے اندر ڈیجیٹل پولیسنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید ماڈیولز شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے معیار کو بلند کرنے کے لیے افسران کی تربیت کو وقت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026