LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول

Web Desk

1 October 2026

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب سیبنونگ جیل میں اچانک چھاپے کے دوران وی آئی پی قیدیوں کے لیے قائم کردہ ایک پرتعیش اپارٹمنٹ طرز کا کمپاؤنڈ سامنے آنے پر پانچ جیل اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محتسب کے ادارے کی ٹیم جب صحافیوں کے ہمراہ جیل پہنچی تو محافظوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم تلاشی کے دوران جیل کے سربراہ کی رہائش گاہ کے پیچھے تقریباً 10 رہائشی یونٹس دریافت ہوئے جو ایئر کنڈیشنرز، صوفوں، فریج اور دیگر گھریلو آلات سے لیس تھے۔ تفتیش کاروں کو اس خفیہ کمپاؤنڈ سے مہنگی گاڑیاں (ٹویوٹا الفارڈ اور فورچونر)، ایک سوئمنگ پول، جم، گالف سمیولیٹر کی زیر تعمیر سہولت اور ایک خفیہ پچھلا راستہ بھی ملا جس کے ذریعے چیک پوسٹوں کو نظر انداز کیا جا سکتا تھا۔ محتسب کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولیات جیل کے بجائے پرتعیش ولاز کا منظر پیش کر رہی تھیں، اور اگر اس نظامی خرابی کو درست نہ کیا گیا تو یہ بڑے مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔