کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
Web Desk
1 October 2026
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب ریڈ لائن منصوبے کے زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک زمین بوس ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والا شخص موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والا سکیورٹی گارڈ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026