LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

ایشین گیمز سیمی فائنل، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف

Web Desk

1 October 2026

جاپان کے شہر ناگویا (نشین) میں جاری ایشین گیمز 2026ء کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے اہم سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 112 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے اس سیمی فائنل میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئی 42 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفیان مقیم نے 3 جبکہ عرافات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اہم سیمی فائنل کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرافات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں