آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی ٹکٹ بیلٹ یکم اکتوبر سے کھول دی گئی، شائقین کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع
Web Desk
30 September 2026
شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شائقین حصہ لے سکیں گے۔
ورلڈ کپ ٹکٹ بیلٹ میں شرکت بالکل مفت ہوگی اور اس میں “پہلے آئیے، پہلے پائیے” والی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے لے کر 21 نومبر تک موصول ہونے والی تمام درخواستیں ٹکٹ بیلٹ میں یکساں طور پر شامل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا یہ بڑا میلہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، اور تقریباً 23 سال کے طویل عرصے کے بعد ورلڈ کپ ایک بار پھر افریقی سرزمین پر واپس آرہا ہے۔
-
میچز اور ٹیمیں: میگا ٹورنامنٹ میں کل 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو 12 مختلف وینیوز پر کل 57 میچز کھیلیں گی۔
-
درخواست کی حد: شائقین ایک سے زائد میچز کے لیے ٹکٹ بیلٹ میں درخواست دے سکیں گے، البتہ ہر میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ حاصل کرنے کی درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔
-
قرعہ اندازی: ٹکٹ کی طلب بہت زیادہ ہونے کی صورت میں کامیاب شائقین کا انتخاب شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، اور کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو ای میل کے ذریعے باضابطہ طور پر ٹکٹ خریدنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026