LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا

Web Desk

30 September 2026

دنیا بھر کی حکومتیں اپنے شہروں کو صاف ستھرا اور کوڑے کرکٹ سے پاک رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں، تاہم سویڈن نے اس ضمن میں ایک انتہائی منفرد اور کامیاب طریقہ اختیار کرتے ہوئے کچرے کو بجلی پیدا کرنے کے لیے بطور ایندھن استعمال کرنے کا نظام نافذ کر رکھا ہے۔

سویڈن میں اس مقصد کے لیے خصوصی بجلی گھر قائم کیے گئے ہیں جہاں کچرے کو جدید سائنسی طریقوں سے جلا کر قابلِ استعمال توانائی حاصل کی جاتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سویڈن میں پیدا ہونے والا کچرا ان بڑے بجلی گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ملک دیگر ممالک سے بھی کچرا درآمد کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سویڈن سالانہ لاکھوں ٹن کوڑا کرکٹ ان پلانٹس میں کھپاتا ہے، جبکہ کچرے کو جلانے کے دوران خارج ہونے والی زہریلی گیسوں اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے بجلی گھروں میں جدید ترین آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس عمل سے پیدا ہونے والی بجلی گھریلو صارفین سمیت ملک کے مختلف شعبوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سویڈن کے اس کامیاب ماڈل کو پاکستان، خصوصاً پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں بھی سنجیدگی سے زیرِ غور لایا جا سکتا ہے۔ لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہری مراکز میں کچرے کو مناسب طریقے سے اکٹھا کر کے اسے توانائی میں تبدیل کرنے کے منصوبے نہ صرف شہروں سے صفائی کے سنگین مسائل کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں بلکہ ملک کے لیے سستے متبادل توانائی کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔ تاہم، ایسے بڑے منصوبوں کی کامیابی کے لیے ملک میں ایک جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، ماحولیاتی تحفظ کے مؤثر اقدامات اور کچرے کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لیے عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوگا۔