پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا
Web Desk
29 September 2026
پاکستان کی کم عمر ترین آرچر 14 سالہ عسوہ مرجان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا اور قومی پرچم بلند کر دیا۔
عسوہ مرجان نے ماسکو میں منعقدہ انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں حریف کھلاڑیوں کو سخت ٹکر دیتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس عالمی مقابلے میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ اور تجربہ کار آرچرز کے ساتھ تھا، جن کے خلاف انہوں نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
عالمی سطح پر ملک کا پرچم بلند کرنے پر روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھکر سے تعلق رکھنے والی نوجوان آرچر عسوہ مرجان سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی اس شاندار کامیابی پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عسوہ نے اتنی کم عمری میں شاندار پرفارمنس دے کر پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
واضح رہے کہ عسوہ مرجان اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی اور شاندار مہارت کی بدولت کئی اعزاز اپنے نام کرنے کا سہرہ رکھتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
29 September 2026
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع
29 September 2026
پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی سہ ملکی سیریز کا امکان ختم ہونے لگا
29 September 2026
ایشین گیمز: جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
29 September 2026
ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا
29 September 2026
ایشین گیمز: والی بال میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
29 September 2026
رضوان کے عدم تعاون کی وجہ سے تحقیقات میں تاخیر ہو رہی ہے، این سی سی آئی اے ذرائع
28 September 2026
ایشین گیمز: نور زمان نے سکواش میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
27 September 2026