موزمبیق کے صدر اور اطالوی وزیراعظم کی ملاقات؛’قد‘ موضوعِ بحث؛
Web Desk
16 December 2025
موزمبیق اور اٹلی کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں سیاسی اور سماجی امور تو بہت پیچھے رہ گئے لیکن دونوں کے قد کے درمیان فرق خبروں کی سرخی بن گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں ہونے والی اس ملاقات کا چرچا اب دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اسٹیج پر موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو سے ہاتھ ملایا تو ان کے دراز قد کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
48 سالہ صدر ڈینیئل چاپو کا قد تقریباً 2.04 میٹر یعنی 6 فٹ اور 8 انچ ہے جبکہ اٹلی کی وزیرِاعظم کا قد 1.58 میٹر یعنی لگ بھگ 5 فٹ 2 انچ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب دونوں تصاویر بنوانے ساتھ کھڑے ہوئے تو منظر کچھ ایسا بنا کہ کیمرے بھی الجھن میں پڑ گئے۔
کوئی فوٹوگرافر جھک کر تصویریں لیتا نظر آیا تو کوئی زمین کے قریب بیٹھ کر زاویہ بنانے کی کوشش کرتا دکھائی دیا۔
یہ مناظر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو مزاحیہ میمز، کیپشنز اور دلچسپ تبصروں کا سیلاب امڈ آیا اور ان سب میں ایجنڈا کہیں پیچھے رہ گیا۔
کچھ تصاویر میں جارجیا میلونی کے چہرے پر حیرت اور مسکراہٹ کے ملے جلے تاثرات بھی دیکھے گئے جنھیں صارفین نے اپنے انداز میں تعبیر کرتے ہوئے مزید دلچسپ بنا دیا
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026