پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی
Web Desk
27 September 2026
پاکستان کے معروف پیشہ ور باکسر عثمان وزیر نے اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 19 ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی ہے۔ عثمان وزیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشین باکسر کو شکست دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) کے عالمی گولڈ ٹائٹل کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کر لیا ہے۔
اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح کو کور کمانڈر پشاور، افواجِ پاکستان، پولیس کے جوانوں اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے مسلسل کی جانے والی سرپرستی اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا، اور وہ اپنی بیسویں فائٹ میں بھی ملک کا پرچم بلند کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مزید نمائندگی کے لیے حکومتِ پاکستان سے مالی و فنی سرپرستی کی اپیل بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026