LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ

Web Desk

26 September 2026

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ خاتون گیمر کیتھ بووی نے عالمی شہرت یافتہ ویڈیو گیم ‘فورٹ نائٹ’ کی معمر ترین خاتون اسٹریمر ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ کیتھ بووی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘ٹوئچ’ (Twitch) پر گزشتہ 9 برس سے اپنے اکاؤنٹ “grumpygran48” کے نام سے مسلسل لائیو گیمنگ سیشنز کا انعقاد کر رہی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2017ء میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھا، جس کے بعد وہ اس گیم کی مداح بن گئیں اور اسے باقاعدگی سے کھیلنا شروع کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے 78 سالہ اسٹریمر نے بتایا کہ تقریباً ایک دہائی کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی گیمنگ کے لیے دلچسپی اور جنون میں کوئی کمی نہیں آئی۔ کیتھ بووی نے بتایا کہ انہوں نے کئی دیگر ویڈیو گیمز بھی آزمائیں، مگر فورٹ نائٹ جیسی کشش کسی اور میں محسوس نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو محض گیمر کہنے کے بجائے “فورٹ نائٹر” (Fortniter) کہلوانا پسند کرتی ہیں اور ثابت کرتی ہیں کہ عمر محض ایک عدد ہے جو آپ کے شائقین اور شوق کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔