LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم جاپان روانہ ہوگئی

Web Desk

25 September 2026

ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم فتح کا عزم لیے جاپان روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 28 ستمبر کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مرحلے سے کرے گی۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم پر ایشین گیمز کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے اور تمام کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کپتان صاحبزادہ فرحان نے مزید کہا کہ ٹیم کی توجہ صرف رواں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ ایونٹ میں شامل ہر ٹیم کے خلاف یکساں فوکس رکھنے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مقابلے کو اہمیت دے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ حریف کو شکست دے کر ٹرافی حاصل کریں، پورا ٹورنامنٹ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے اور ہم شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو دیں گے۔