LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

جاپان میں 118 سال پرانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل کردی گئی

Web Desk

24 September 2026

جیل کا نام سنتے ہی عموماً ذہن میں تنگ و تاریک کوٹھریاں، مضبوط سلاخیں اور قیدیوں کا تصور ابھرتا ہے، تاہم جاپان نے ایک صدی سے زائد پرانی تاریخی عمارت کو ایک منفرد اور پرتعیش لگژری ہوٹل میں تبدیل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ جاپانی کمپنی نے نارا شہر میں واقع نارا جیل کی سات برس تک مسلسل تزئین و آرائش کرنے کے بعد اسے “ہوشینو نارا پریزن ہوٹل” کے نام سے سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔

نارا جیل 1908ء میں تعمیر کی گئی تھی اور رومن طرزِ تعمیر کے اس شاہکار کو 2017ء میں جاپان کے قومی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا گیا تھا۔ تقریباً 25 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس عمارت کا ڈیزائن ستارے کی شکل میں ہے، جس کے 5 ونگز ایک مرکزی کمانڈ پوسٹ سے جڑے ہیں۔ تزئین و آرائش کے دوران عمارت کے اصل تاریخی ڈھانچے، کمروں کے نمبروں اور لکڑی کے سبز دروازوں کو برسرِِ کار رکھتے ہوئے سابقہ حوالاتی کمروں کو ملا کر پرتعیش سوئیٹس اور ہالز میں ڈھالا گیا ہے۔ ہوٹل کا سب سے بڑا سوئیٹ 11 سابقہ کوٹھریوں کو باہم ملا کر تیار کیا گیا ہے، جہاں ایک رات کا ابتدائی کرایہ 245 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔ اس ہوٹل کے اندر ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا ہے جو بین الاقوامی سیاحوں کو تاریخ اور لگژری کا ایک انوکھا امتزاج فراہم کرتا ہے۔