محمد شہزاد نے مصباح الحق کی تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا
Web Desk
24 September 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ابھرتے ہوئے بیٹر محمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد شہزاد نے محض 49 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔
محمد شہزاد نے سابق قومی کپتان مصباح الحق کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ جارحانہ اننگز کے دوران محمد شہزاد نے 62 گیندوں پر 114 رنز بنائے، جس میں 12 دلکش چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، جو عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی آٹھویں تیز ترین سنچری بھی بن گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026