LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

ترکیہ: بڑی مقدار میں لوبیا پکانے کا عالمی ریکارڈ

Web Desk

24 September 2026

ترکیہ کے شہر کیل کیٹ (Kelkit) نے ایک بڑے پیمانے پر روایتی انداز میں لوبیا پکا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ مقامی حکام اور منتظمین کی جانب سے 22 اگست کو تقریباً 1807 گیلن یعنی لگ بھگ 6840 لیٹر بیکڈ بینز تیار کیے گئے، جو کہ تقریباً 15 ہزار کین کے برابر مقدار بنتی ہے۔ اس انوکھے ریکارڈ کا انتظام ‘کیل کیٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’، ‘گمش ہانے گورنر شپ’ اور ‘کیل کیٹ میونسپلٹی’ نے مشترکہ طور پر کیا۔

واضح رہے کہ کیل کیٹ کی مقامی خاص سوغات ‘کیل کیٹ شیکر فاسولییسی’ (Kelkit Şeker Fasulyesi) کہلاتی ہے، جو اس خطے میں پیدا ہونے والی لوبیا کی ایک انتہائی معروف اور اعلیٰ قسم مانی جاتی ہے۔ منتظمین نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کو بتایا کہ یہ اعزاز کیل کیٹ، گمش ہانے اور پورے خطے کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کے ذریعے ان کے زرعی ورثے، مقامی پیداوار اور اجتماعی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھرپور پہچان ملی ہے۔

اس شاندار کامیابی کے بعد کیل کِیٹ نے دنیا کے سب سے بڑے برتن میں بیکڈ بینز پکانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز 1479.36 گیلن کے ساتھ قائم تھا۔ اس عالمی ریکارڈ کے قائم ہونے کے بعد مقامی سطح پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے علاقے کی زرعی شناخت کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔