ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
Web Desk
22 September 2026
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ (برونز میڈل) اپنے نام کر لیا ہے۔ کوروجی اسپورٹس پارک نیشن میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، جبکہ اوپنر گل فیروزہ نے 31 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ بنگلا دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر، شورنا اختر اور رتو مونی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 114 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے امِ ہانی نے بہترین اسپن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا، تسمیہ رباب، نشرا سندھو اور عائشہ ظفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے فتح میں اپنا کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ برونز میڈل کا میچ کھیلنے پر مجبور ہوئی۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کے لیے فائنل معرکہ سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026