پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
Web Desk
21 September 2026
عمان میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے علاوہ عمان، امریکا، ایران، ازبکستان اور قطر کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جہاں پاکستانی گھڑ سواروں نے بہترین صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے میدان مار لیا۔
پاکستان کے نامور رائڈر تصور عباس لک نے رنگ اینڈ پیگ، لیمن سلیشنگ اور ریلے سنگل لائن مقابلوں میں 3 گولڈ میڈلز حاصل کر کے نمایاں ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور ’’دی گولڈن لیجنڈ‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد صغیر زرگر نے تلوار کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل اور مجموعی انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل جیتا۔ صاحبزادہ سلطان محمد علی نے قومی گھڑ سواروں کی اس تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
22 September 2026
کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست خارج
21 September 2026
فیفا آسیان کپ، پاکستان کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان، کوچ ویزا تاخیر کے باعث کیمپ سے باہر
20 September 2026
ایشن گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے ہرادیا
20 September 2026
وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
20 September 2026
بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
20 September 2026
ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
20 September 2026
ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد
19 September 2026