LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف

فیفا آسیان کپ، پاکستان کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان، کوچ ویزا تاخیر کے باعث کیمپ سے باہر

Web Desk

20 September 2026

پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے فیفا آسیان کپ (FIFA ASEAN Cup) کے لیے 23 رکنی قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال کریں گے جبکہ اسکواڈ میں تجربہ کار فارورڈ کلیم اللہ کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ آذربائیجان کے نامور کلب قرہ باغ ایف کے (Qarabag FK) کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ سائن کرنے والے پاکستان انڈر 17 ٹیم کے کپتان عبدالصمد کو بھی سینئر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

دوسری جانب، پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو ویزا میں تاخیر کے باعث اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کر سکے۔ رپورٹس کے مطابق ویزا کی غلط کیٹیگری میں درخواست جمع ہونے کی وجہ سے یہ تاخیر پیش آئی، اور اب وہ براہِ راست انڈونیشیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچز ٹائٹس برامبل اور ولید جاوید نے کیمپ کی نگرانی کی۔ فیفا آسیان کپ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو گروپ بی میں تھائی لینڈ، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔