LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف

ایشن گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے ہرادیا

Web Desk

20 September 2026

جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ‘ایشین گیمز 2026’ کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار اور فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 0-9 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔ گروپ بی کے اس ایک طرفہ مقابلے میں قومی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تھائی لینڈ کی دفاعی لائن کو بے بس کرتے ہوئے مسلسل 9 گول داغے، جبکہ حریف ٹیم میچ میں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی پیش قدمی مضبوط کر لی ہے۔ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے مدمقابل آئے گی۔ جاپان میں جاری ان مقابلوں میں پاکستان کی نظریں گروپ مرحلے میں مسلسل فتح برقرار رکھ کر اگلے مرحلے تک رسائی پر مرکوز ہیں۔