ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے عبد الرحمن نے میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا
Web Desk
19 September 2026
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے باضابطہ طور پر ‘ورلڈ کپ میجک اسکل ایوارڈز’ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے ہاکی پلیئر عبد الرحمن نے اپنے شاندار اور سنسنی خیز کھیل کے بل بوتے پر بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
مینز کیٹیگری میں یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی عبد الرحمن نے ہاکی ورلڈ کپ کے دوران ویلز کے خلاف میچ میں بہترین ‘تھری ڈی اسکلز’ (3D Skills) اور حیران کن فیلڈ ڈرائبلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ میگا ایونٹ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں عبد الرحمن نے حریف ٹیم ویلز کے چار دفاعی کھلاڑیوں (ڈیفینڈرز) کو یکے بعد دیگرے چکمہ (ڈاج) دیتے ہوئے ایک انتہائی خوبصورت اور یادگار فیلڈ گول اسکور کیا تھا، جسے عالمی سطح پر مداحوں اور ماہرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
20 September 2026
ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد
19 September 2026
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری
19 September 2026
منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے، محسن نقوی
19 September 2026
ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا
19 September 2026
زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی
19 September 2026
ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز
19 September 2026
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو نقصان
19 September 2026