آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو نقصان
Web Desk
19 September 2026
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ بولر لنگی نگیڈی دائیں ٹانگ کی انجری (ہیمسٹرنگ) کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف رواں 3 میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ لنگی نگیڈی کو ایک ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ میں شدید تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے بعد کرائے گئے اسکینز کے نتائج کی روشنی میں طبی ماہرین نے انہیں ری ہیبلیٹیشن (بحالی کے عمل) سے گزرنے کی ہدایت کی ہے۔
لنگی نگیڈی کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس سے پہلے کگیسو ربادا اور اوٹنیل بارٹ مین بھی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (CSA) نے نگیڈی کے متبادل کے طور پر نوجوان فاسٹ بولر نکوبانی موکوینا کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں نمیبیا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز 24، 27 اور 30 ستمبر کو بالترتیب ڈربن، جوہانس برگ اور پوچفسٹروم میں کھیلے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
20 September 2026
ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد
19 September 2026
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری
19 September 2026
منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے، محسن نقوی
19 September 2026
ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا
19 September 2026
زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی
19 September 2026
ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز
19 September 2026
ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے عبد الرحمن نے میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا
19 September 2026