محمد رضوان کی آئی سی سی سے اینٹی کرپشن کارروائی سے متعلق رہنمائی کی درخواست
Web Desk
18 September 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ سے باضابطہ رابطہ قائم کرتے ہوئے ڈریسنگ روم سے موبائل فون قبضے میں لیے جانے اور اینٹی کرپشن کارروائی سے متعلق جامع قانونی و آئینی رہنمائی کی درخواست کر دی ہے۔ محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشل پورٹل پر جا کر آن لائن درخواست جمع کرائی، جس میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی اس تمام کارروائی سے آئی سی سی مکمل طور پر آگاہ یا اس میں براہِ راست شامل تھی؟
محمد رضوان نے اپنی درخواست میں آئی سی سی سے اہم سوالات کے جوابات مانگتے ہوئے دریافت کیا کہ کھلاڑی سے فون طلب کرنا اور پھر اس ڈیوائس کو برطانیہ سے پاکستان منتقل کرنا آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے طے شدہ ضوابط کے مطابق تھا یا نہیں؟ انہوں نے فون کے فرانزک معائنے کے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر بھی شفافیت کی وضاحت طلب کی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر نے واضح کیا کہ وہ کسی ادارے یا فرد کے خلاف کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرا رہے بلکہ مستقبل کے لیے اپنی قانونی ذمہ داریوں، باہمی تعاون کے طریقہ کار اور اپنے بنیادی حقوق سے متعلق آئی سی سی کے موقف کی مکمل وضاحت چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی
18 September 2026
ابھیشیک شرما نے افغانستان کیخلاف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
18 September 2026
پاکستان سکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ناگویا جاپان روانہ
18 September 2026
آئی سی سی نے تاوینگوا موکولانی کو نومبر 2027ء تک نیا ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا
17 September 2026
تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل
17 September 2026
ایشین گیمز کیلئے جاپان کے شہر ناگویا میں فلوٹنگ ویلیج قائم
17 September 2026
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
17 September 2026
ایشین گیمز: قومی پرچم تھامنے والے ایتھلیٹس کا اعلان کر دیا گیا
17 September 2026