ابھیشیک شرما نے افغانستان کیخلاف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
18 September 2026
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محض 30 گیندوں پر طوفانی سنچری اسکور کر کے فل ممبر ممالک (ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک) کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بھارتی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے افغان باؤلرز کا بھرکس نکال دیا اور صرف 34 گیندوں پر 11 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
ابھیشیک شرما نے 30 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 33، 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ ایسٹونیا کے ساحل چوہان (27 گیندیں) کے پاس ہے جبکہ ترکیہ کے محمد فہد (29 گیندیں) دوسرے نمبر پر ہیں۔ میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 221 رنز بنائے، جس کے جواب میں افغان ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت نے یہ سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔
متعلقہ عنوانات
منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی
18 September 2026
محمد رضوان کی آئی سی سی سے اینٹی کرپشن کارروائی سے متعلق رہنمائی کی درخواست
18 September 2026
پاکستان سکواش ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ناگویا جاپان روانہ
18 September 2026
آئی سی سی نے تاوینگوا موکولانی کو نومبر 2027ء تک نیا ڈپٹی چیئرمین مقرر کر دیا
17 September 2026
تیسرا ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل
17 September 2026
ایشین گیمز کیلئے جاپان کے شہر ناگویا میں فلوٹنگ ویلیج قائم
17 September 2026
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی
17 September 2026
ایشین گیمز: قومی پرچم تھامنے والے ایتھلیٹس کا اعلان کر دیا گیا
17 September 2026