LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ

ایشین گیمز: قومی پرچم تھامنے والے ایتھلیٹس کا اعلان کر دیا گیا

Web Desk

17 September 2026

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) نے آئندہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران قومی پرچم تھامنے والے ایتھلیٹس (Flag Bearers) کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ پی او اے کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑی نور زمان اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا افتتاحی تقریب میں پاکستان کے پرچمدار ہوں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے ان دونوں نامور کھلاڑیوں کی بطور پرچمدار منظوری دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایشین گیمز کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے جاپان کے ایچی ناگویا اسٹیڈیم میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس موقع پر قومی دستے کی قیادت نور زمان اور فاطمہ ثنا کریں گے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔ صدر پی او اے عارف سعید کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی شاندار کھیل اور کارکردگی کا اعتراف ہے، اور امید ہے کہ پورا قومی دستہ گیمز میں بہترین کاوشوں کا مظاہرہ کرے گا۔