آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی، قومی ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی
Web Desk
16 September 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں ایک درجے تنزلی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق پاکستان ٹیم کی ریٹنگ پوائنٹس کم ہو کر 71 رہ گئی ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجے بہتری کے ساتھ اب پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہو چکی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بدستور عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارتی ٹیم چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے، بنگلہ دیش چھٹے اور سری لنکا کی ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں مسلسل تنزلی پر کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں حالیہ ناکامیوں اور ہوم گراؤنڈ پر متواتر خراب نتائج کو قومی ٹیم کی اس گرتی ہوئی رینکنگ کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان اب فہرست میں نچلے درجے کی ٹیموں کے قریب پہنچ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026