LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی

بابر اعظم 2019ء کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ایکشن ہونگے

Web Desk

15 September 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کی سخت ہدایات پر قومی کرکٹرز کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی طویل عرصے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم جاری ‘پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس’ کے دوسرے راؤنڈ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) کی نمائندگی کریں گے۔ بابر اعظم تقریباً 6 ڈومیسٹک سیزن کے بعد اس فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں، انہوں نے آخری فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019ء میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا۔

پاکستان میں جاری پریزیڈنٹ ٹرافی کا پہلا راؤنڈ ان دنوں اختتام پذیر ہو رہا ہے جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسی پالیسی کے تحت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی طویل وقفے کے بعد فرسٹ کلاس میچز کھیل رہے ہیں، جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر نمایاں قومی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے پریزیڈنٹ ٹرافی کے میدانوں میں متحرک ہیں۔