سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان، 11 چیمپئن شپ پوائنٹس کٹ گئے
Web Desk
15 September 2026
انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھاری سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق قومی ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرانے کی قصوروار پائی گئی، جس پر آئی سی سی کے میچ ریفری رنجن مدوگالے نے پاکستان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل سے 11 اہم پوائنٹس کاٹنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت ہر ایک کم اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم اس کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد تک ہوتی ہے، جس کی بنا پر پاکستان ٹیم کو یہ زیادہ سے زیادہ مالی جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ضوابط کے مطابق مقررہ وقت میں کم کرائے گئے ہر ایک اوور کے عوض ایک پینلٹی پوائنٹ کاٹا جاتا ہے، جس سے پاکستان کے 11 پوائنٹس منہا ہو گئے ہیں اور اس سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر گہرا اثر پڑے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026