انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
Web Desk
14 September 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کے ہمراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ۵ رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ برطانوی وفد میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز روب ہل مین، ڈائریکٹر سکیورٹی ریگ ڈکاسن اور ڈیرل مچل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے وفد کو سیف سٹیز کے جدید سرویلنس سسٹم، کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی ویڈیو اینالیٹکس کی بریفنگ دی، جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں آئندہ سہہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے مرتب کردہ سکیورٹی پلان، ٹیموں کے روٹس، ایئرپورٹ و ہوٹل کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
دورے کے دوران برطانوی وفد نے سمارٹ سرویلنس، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے جدید آلات میں شدید دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے بین الاقوامی معیار کے انتظامات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ وفد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیف سٹی کے مربوط رابطے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی تعریف کی اور پاکستان میں محفوظ ماحول کے اندر بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کے لیے کی گئی تیاریوں پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
مبینہ سائبر کرائم انکوائری: قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو سکے
14 September 2026
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
14 September 2026
بھارت نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر 8 ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیت لیا
14 September 2026
پی سی بی نے امام الحق سے متعلق خبروں کی تردید کردی
14 September 2026
محمد رضوان کا ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے بعد پریس کانفرنس کا عندیہ
14 September 2026
ایشین گیمز: غیر معروف کھیل سافٹ ٹینس کے 14رکنی دستے کا اعلان
13 September 2026
یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا
13 September 2026
محمد عباس نے وسیم اکرم کا 27 برس پرانا ریکارڈ برابر کردیا
13 September 2026