LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

محمد رضوان کا ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے بعد پریس کانفرنس کا عندیہ

Web Desk

14 September 2026

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ڈریسنگ روم کی حساس معلومات لیک ہونے کے معاملے پر جاری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس کیس میں تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جلد معاملے کی حقیقت سامنے آئے گی۔ تاہم، انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں اپنی پیشی اور تفتیش سے متعلق مزید تفصیلی بات چیت کرنے سے فی الحال گریز کیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ سیریز کے دوران لارڈز ٹیسٹ کے بعد ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں محمد رضوان اور امام الحق 10 ستمبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے، جہاں ان سے مبینہ ڈریسنگ روم لیکس اور موبائل فون کے ڈیٹا کے سلسلے میں تقریباً دو گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کے موبائل فونز کو ان لاک کر کے فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس کی عملداری میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں قیام کے دوران ان کے رابطوں، ملاقاتوں اور حساس معلومات کی فراہمی کے حوالے سے سوالات کیے ہیں، جبکہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔