ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین پوزیشن
Web Desk
13 September 2026
انگلینڈ کے خلاف 0-3 سے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی اور وائٹ واش کے بعد آئی سی سی (ICC) کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دس فعال ٹیسٹ ٹیموں میں نویں نمبر پر آ گئی ہے، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی بدترین پوزیشن ہے۔ خراب اور غیر مستقل مزاج کارکردگی کی وجہ سے قومی ٹیم کو مسلسل عالمی سطح پر تنزلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اپنے گزشتہ 20 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف 7 میں فتح حاصل کی ہے، جبکہ گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کو 6 بار مکمل وائٹ واش کا سامناء کرنا پڑا ہے۔ ان مسلسل سیریز میں ناکامیوں اور ناقص نتائج کی بدولت ریڈ بال فارمیٹ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی تشویش ناک حد تک گر چکی ہے، جس پر کرکٹ ناقدین اور مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026