LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

Web Desk

12 September 2026

برمنگھم ٹیسٹ میں انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہرا کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے مکمل وائٹ واش کر دیا ہے۔ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے ملا 130 رنز کا آسان ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں جو روٹ 62 اور جارڈن کاکس 59 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 95، بابر اعظم نے 76 اور اذان اویس نے 59 رنز کی اننگز کھیل کر میچ میں واپسی کی کوشش کی۔ قومی اننگز کا نمایاں پہلو ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ کی شاندار بیٹنگ تھی، جنہوں نے 9 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر محمد عباس (40 رنز) کے ساتھ مل کر ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔