انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس
Web Desk
12 September 2026
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی عدالتیں ملکی نظامِ انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام اداروں کا اپنی آئینی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ضروری ہے۔
ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بلاخوف و خطر اور ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے جوڈیشل کوڈ آف کنڈکٹ میں بنیادی اصلاحات متعارف کروا دی گئی ہیں اور پوری عدلیہ ججوں کی آزادی کی ضامن ہے۔
ملک بھر کی عدالتوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اعلیٰ معیار کے تیز ترین انٹرنیٹ اور ای لائبریریز (e-libraries) کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ رواں سال عدالتی بہتری کے لیے ‘ایکسس ٹو جسٹس’ پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ماضی میں 20 سالوں کے دوران صرف 900 ملین روپے جاری ہوئے تھے۔بلوچستان کی تمام تحصیلوں اور 18 اضلاع میں سولر، صاف پانی اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی اضلاع میں ایک ماہ کے اندر تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔ عدالتوں میں خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملک بھر کے جوڈیشل افسران اور ان کے خاندانوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی سہولت کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ
12 September 2026
مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا
12 September 2026
روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک
12 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
12 September 2026
آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان
12 September 2026
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس کی سماعت، راولپنڈی میں 31 فعال کارکنان اڈیالہ جیل میں نظر بند
12 September 2026
تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
12 September 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
12 September 2026