LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس کی سماعت، راولپنڈی میں 31 فعال کارکنان اڈیالہ جیل میں نظر بند

Web Desk

12 September 2026

اسلام آباد/ راولپنڈی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج اور جلسے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 31 فعال کارکنوں کو 30 دنوں کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا ہے۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے اس کیس پر سماعت کے بعد تحریری آرڈر جاری کیا۔

 خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری نے عدالت کے سامنے انڈر ٹیکنگ جمع کروائی کہ صوبے کی کوئی بھی سرکاری مشینری یا وسائل کسی سیاسی اجتماع، جلسے یا احتجاج میں ہرگز استعمال نہیں ہوں گے۔عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو آئندہ سماعت پر اس ضمانت کا باضابطہ بیانِ حلفی (Affidavit) جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں، جبکہ آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اپنے دلائل پیش کریں گے۔کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر بروز پیر صبح 10 بجے ہو گی۔ عدالت نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ذاتی پیشی سے استثنیٰ دیتے ہوئے حاضری سے روکا ہے۔ 27 ستمبر کی احتجاجی کال کے پیشِ نظر راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے 31 فعال کارکنوں کو 3-MPO کے تحت 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن بھر سے مجموعی طور پر 106 کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔