LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

دنیا کا بہترین کوچ بھی لے آئیں قومی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: وسیم اکرم

Web Desk

12 September 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسطوری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا بہترین کوچ بھی لے آئیں تو حالات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب قوم کو سچ بتانا پڑے گا کہ ملک میں فی الوقت یہی ٹیلنٹ موجود ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں تباہی اور تنزلی کی خطرے کی گھنٹی پانچ سال پہلے ہی بج چکی تھی، تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کو دس سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود لیگ سے ایک بھی ایسا باصلاحیت بلے باز سامنے نہیں آ سکا جو بین الاقوامی سطح پر پائیدار کارکردگی دکھا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ڈومیسٹک کرکٹ کا جو نیا نظام قائم کیا ہے اسے کم از کم تین سے چار سال بلا تعطل چلنے دیا جائے اور گراس روٹ لیول پر کلب کرکٹ کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بطور سابق کھلاڑی وہ بھی ہر عام پاکستانی کی طرح قومی ٹیم کی ایسی زبوں حالی دیکھ کر شدید افسردہ ہوتے ہیں۔