سندھ ہائیکورٹ: انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکاروں کی درخواست ضمانت خارج
Web Desk
11 September 2026
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کے کیس میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کاروں ذیشان اور سہیل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو تین ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ سماعت ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی۔ دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے عدالت سے درخواستِ ضمانت واپس لینے کی استدعا کی اور استدعا کی کہ ماتحت عدالت کو ٹرائل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے وکلا کے بیانات اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پر دائر درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے مقدمے پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ 3 ماہ کی مدت کے اندر ٹرائل مکمل نہیں ہوتا تو درخواست گزاروں کے پاس دوبارہ درخواستِ ضمانت دائر کرنے کا حق محفوظ ہوگا۔ عدالت ایسی صورت میں نئی درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔
مائیکرو فنانسنگ کے کاروبار سے منسلک ملزمان ذیشان اور سہیل پر مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو مالی معاملات اور لین دین میں سہولت کاری فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی کی تصدیق کرتے تھے، جس کے بعد رائیڈرز خریداروں کو منشیات کی ڈلیوری فراہم کرتے تھے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026