مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
Web Desk
5 October 2026
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ اپوزیشن کے وفد کا بے اختیار ہونا تھا کیونکہ تمام اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے پاس تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور مارچ اٹک سے آگے نہیں آ سکے گا۔ طارق فضل چودھری نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن نہ صرف دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتی بلکہ ان کی ترجیحات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں سرفہرست ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجینسی کے نفاذ کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026