ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
Web Desk
5 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان عمران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ تینوں پاکستانیوں کو جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ہمراہ ادیس ابابا پہنچا دیا گیا ہے، جہاں سے وہ متوقع طور پر 7 اکتوبر کو ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے اس کامیاب ریسکیو آپریشن میں تعاون پر حکومت صومالیہ اور یورپی یونین نیول فورس (EUNAVFOR) آپریشن اٹلانٹا کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت
5 October 2026