پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
Web Desk
5 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پولینڈ کے وزیر اور کونسل آف منسٹرز کے رکن ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں تجارت، کاروباری روابط اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک پولینڈ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی دوستی کو کثیر الجہتی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے درمیان رابطے بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس اسکیم پر پاکستان کی حمایت کرنے پر پولینڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ سمیت اہم علاقائی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026
تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت
5 October 2026