LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف، سپر ٹیکس کی شرح 8 فیصد کر دی گئی

Web Desk

9 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے برآمدی شعبے کو بڑا مالیاتی ریلیف فراہم کرتے ہوئے انکم ٹیکس قوانین میں اہم اور انقلابی ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت 50 کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن والے ایسے ایکسپورٹرز کو سپر ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دے دیا گیا ہے جن کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن (ایکسپورٹ پروسیڈز) ان کے مجموعی کل ٹرن اوور کے 80 فیصد سے زائد ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی، ایف بی آر نے 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن والے دیگر ٹیکس دہندگان کے لیے سپر ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق، شفافیت برقرار رکھنے کے لیے مخصوص کیسز میں چیف کمشنر کی پیشگی منظوری سے اکاؤنٹس کے دوبارہ آڈٹ کی اجازت ہوگی، جبکہ ضرورت پڑنے پر انوینٹری کی دوبارہ ویلیو ایشن اور ایکچوئریل ویلیوز کے ازسرنو تعین کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ٹیکس دہندگان کو مخصوص آڈیٹر کی تقرری پر قانونی اعتراض اٹھانے کا حق بھی دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، ایف بی آر نے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے سرچارج میں اضافہ کر دیا ہے؛ تاہم، اگر کوئی غیر فعال فرد 6 ماہ کے اندر جائیداد خریدنے کی تحریری یقین دہانی جمع کرائے تو اسے سرچارج سے عارضی استثنیٰ مل سکے گا۔