نشرہ سندھو نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سفیان مقیم کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا
Web Desk
9 September 2026
ویمنز ایشیا کپ کے انتہائی اہم اور معرکہ آرا میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو نے اپنی شاندار اور جادوئی بولنگ کے ذریعے ہانگ کانگ کو شکست دے کر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اور منفرد قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں نشرہ سندھو نے زبردست اسپل کرتے ہوئے صرف 7 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی نشرہ سندھو پاکستان کی جانب سے مینز اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی قومی بولر بن گئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ اسپنر سفیان مقیم کے پاس تھا، جنہوں نے مینز کرکٹ میں 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ ویمنز کرکٹ میں یہ اعزاز عمیمہ سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 13 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نشرہ سندھو کے اس تاریخی اسپیل کے بعد اب یہ دونوں سابقہ ریکارڈز دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ویمنز ایشیا کپ میں ہی سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے بھی ہانگ کانگ کے خلاف 5 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026