اگست میں ترسیلاتِ زر 3 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، سالانہ بنیادوں پر 16.5 فیصد اضافہ
Web Desk
9 September 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر 3 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، جو ماہانہ بنیادوں پر معمولی 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً جمود کا شکار رہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 16.5 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ، جولائی اور اگست، کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر 7 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 6 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔ یوں سالانہ بنیادوں پر ابتدائی دو ماہ کی ترسیلات میں 14.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اگست 2026 میں سعودی عرب سے پاکستان کو 87 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 98 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 30 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان موصول ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی
9 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
9 September 2026
پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری
9 September 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
9 September 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
9 September 2026
شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
8 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
8 September 2026
اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار
8 September 2026