LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہوگا

Web Desk

9 September 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم کلین سویپ (وائٹ واش) سے بچنے اور سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے آج میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن اور ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے، جبکہ برمنگھم کے تاریخی ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان آج تک کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث قومی ٹیم کے لیے یہ میچ تاریخی اعتبار سے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایجبسٹن گراؤنڈ کو اپنے لیے لکی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اس میچ میں کم بیک کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد پلیئنگ الیون اور اسکواد میں ہونے والی اچانک تبدیلیوں پرانہیں حیرانی ضرور ہوئی، تاہم جب میدان میں نتائج اچھے نہ آ رہے ہوں تو انتظامیہ کو ایسی تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکٹرز نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ یقیناً سوچ سمجھ کر ہی کیے ہوں گے۔