LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Web Desk

9 September 2026

چین میں جاری جونیئر مینز ہاکی ایشیا کپ کے انتہائی اہم میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پول ‘بی’ کے اس سنسنی خیز مقابلے کے پہلے ہاف کے 9ویں منٹ میں ملائیشیا کے محمد صالحی نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

تاہم، دوسرے ہاف کے تیسرے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے منٹوں میں چار گول داغ کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ 32ویں منٹ میں ندیم خان نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کیا، جبکہ 36ویں منٹ میں عبداللہ سمیع رانا کے گول نے پاکستان کو 1-2 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد پاکستان کے رانا ولید نے 39ویں اور 40ویں منٹ میں مسلسل دو گول کر کے ٹیم کی گرفت مضبوط کر دی، اور 41ویں منٹ میں علی حمزہ نے پانچواں گول داغ کر اسکور 1-5 کر دیا۔ ملائیشیا کے گناسیلن دھیرش نے 54ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، تاہم میچ کا اختتام پاکستان کی 2-5 سے فاتحانہ کامیابی پر ہوا اور علی حمزہ کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو دلنشین کامیابی پر مبارکباد دی