LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

ویمنز ایشیا کپ: کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا

Web Desk

7 September 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ اقدام ویمنز ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے پر اٹھایا گیا، جسے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت لیول-1 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ جرمانے کے ساتھ ساتھ فاطمہ ثناء کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی کپتان نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے جس کی وجہ سے معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ اس نئے ڈی میرٹ پوائنٹ کے بعد گزشتہ 24 ماہ کے دوران فاطمہ ثناء کے کل ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہو گئی ہے؛ اس سے قبل انہیں 6 اگست 2025ء کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بھارت نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا تھا، تاہم قومی ٹیم کے پاس آج ہانگ کانگ کے خلاف فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع اب بھی موجود ہے۔