سیف گیمز کیلئے بھارت نے پاکستان آنے کی آمادگی ظاہر کردی
Web Desk
7 September 2026
اسلام آباد: پاکستان 23 سال کے طویل عرصے بعد ساؤتھ ایشین گیمز (سیف گیمز) کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جبکہ روایت توڑتے ہوئے بھارت نے بھی ان کھیلوں میں شرکت کی باضابطہ دعوت قبول کر لی ہے۔ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارتی نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں منعقد ہونے والے مقابلے میں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجنے کے حوالے سے مثبت اور باضابطہ رضامندی کا اظہار کیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد اپریل 2027ء میں پاکستان میں ہوگا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی خطے کے اس سب سے بڑے اسپورٹنگ ایونٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں اسکوائش، ٹینس، مارشل آرٹس اور دیگر تمام اہم ملکی و بین الاقوامی ایونٹس شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
7 September 2026
ویمنز ایشیا کپ: کپتان فاطمہ ثناء پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا
7 September 2026
پی سی بی کی کھلاڑیوں کے ڈسپلن سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انکوائری شروع
7 September 2026
ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری
7 September 2026
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
7 September 2026
انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
7 September 2026
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم نے چین کو بھی شکست دے دی
5 September 2026
پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی
5 September 2026