پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
Web Desk
7 September 2026
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 (KSE-100) انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ نظر آیا اور 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس گر کر یکدم 1 لاکھ 74 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سرمائے کا انخلاء اور بین الاقوامی و علاقائی صورتحال کے اثرات مارکیٹ کے منفی رجحان کی بنیادی وجوہات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس مثبت و مستحکم پیش رفت کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم نئے ہفتے کے ابتدائی سیشن میں ہی سرمایہ کاروں کی محتاط حکمتِ عملی کے باعث انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026
جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا
7 September 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان
7 September 2026
جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم
7 September 2026
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
7 September 2026