LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ کی دہشتگردی کیخلاف گفتگو منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک: مریم اورنگزیب نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان نے 100 ٹن امداد روانہ کردی کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ، ایک ریلوے ملازم جاں بحق گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: مریم نواز خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک

ٹی سی پی نے 107,739 ٹن درآمدی سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کے لیے ای بڈز طلب کر لیں

Web Desk

6 September 2026

کراچی: ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے 107,739 میٹرک ٹن درآمدی سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کے لیے ای پروکیورمنٹ سسٹم (EPADS 2.0) کے ذریعے الیکٹرانک بڈز (ای-بولیاں) طلب کر لی ہیں۔

ٹی سی پی کے مطابق چینی کی یہ برآمد کراچی میں واقع پی آئی پی آر آئی (PIPRI) گودام سے ’ایکس ورکس‘ (Ex-Works) بنیادوں پر کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اور مقامی دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور تجارتی اداروں سے الیکٹرانک بولیوں کی درخواستیں مانگی گئی ہیں۔ سرکاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ برآمدی پروسیس کے لیے دستی (Manual) بولیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی اور صرف ای-پیڈز پورٹل پر موصول ہونے والی بولیوں کو ہی شاملِ عمل لایا جائے گا۔

ٹریڈ کارپوریشن نے الیکٹرانک بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2026ء مقرر کی ہے، جہاں خواہش مند بولیاں صبح 11:00 بجے تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ موصول ہونے والی ای-بولیاں اسی دن صبح 11:30 بجے کھولی جائیں گی۔ اس ای-بڈنگ کی سرگرمی کی شناخت Activity ID: D10792 مقرر کی گئی ہے۔