LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز، وِٹکوف اور کشنر کیف پہنچ گئے اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش،27 رکنی اسمبلی اورچیف ایگزیکٹو بارے تجاویز شامل وزیراعلیٰ کی دہشتگردی کیخلاف گفتگو منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک: مریم اورنگزیب نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان نے 100 ٹن امداد روانہ کردی کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ، ایک ریلوے ملازم جاں بحق گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: مریم نواز خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان سٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا

Web Desk

5 September 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 2,367 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,75,328 کی سطح پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 3,623 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جہاں اس نے 1,78,138 پوائنٹس کی ہفتہ وار بلند ترین جبکہ 1,74,515 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔

رپورٹ کے مطابق اس ایک ہفتے کے دوران حصص بازار میں مجموعی طور پر 3.8 ارب شیئرز کے سودے طے پائے، جن کی مجموعی مالیت 166 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ میں مندی کے اس رجحان کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 256 ارب روپے کے بڑے خسارے سے کم ہو کر 19,629 ارب روپے پر آ گئی ہے۔