شاہد خان آفریدی سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے ”سفیر کھیل“ مقرر
Web Desk
5 September 2026
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شاہد خان آفریدی کو سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کا ”سفیرِ کھیل“ (Sports Ambassador) تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس (CPO) کراچی کے محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے چیئرمین، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، بزنس کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو سفیرِ کھیل کی تقرری کی باقاعدہ سند پیش کی گئی جبکہ آئی جی سندھ اور شاہد آفریدی کے درمیان باہمی شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
قومی کرکٹ ٹیم کی ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس، بارش کے باعث سیشن متاثر
5 September 2026
کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد، ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے:ہیڈ کوچ
5 September 2026
جونیئر ایشیا کپ: پاکستانی ویمن ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، ہانگ کانگ کو دھول چٹا دی
4 September 2026
سپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طلبہ کی شمولیت
4 September 2026
پیٹر سڈل نیو ساؤتھ ویلز کے باؤلنگ کوچ مقرر، جوہان بوتھا اسپن کنسلٹنٹ ہوں گے
4 September 2026
پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے سالانہ ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہوں گے
3 September 2026
5 جدید پیڈل ٹینس کورٹس کا افتتاح، لاہور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز
3 September 2026
ویمنز ایشیا کپ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات
3 September 2026