سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع
Web Desk
3 September 2026
وفاقی پولیس نے سانحہ پمز (PIMS Tragedy) سے متعلق اپنی تحریری انکوائری رپورٹ مکمل کر کے آئی جی اسلام آباد کو جمع کرا دی ہے، جسے حتمی منظوری اور کارروائی کے لیے وزارتِ داخلہ کو ارسال کیا جائے گا۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں نامزد افسران کے تحریری بیانات، ان کی لوکیشنز، پمز ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیف سٹی کی فوٹیج کا عکس شامل کیا گیا ہے۔ پولیس نے سابق ای ڈی پمز عمران سکندر، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ، دیگر لیڈی ڈاکٹروں اور نومولود بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ پروین کا بیان بھی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی حتمی اجازت کے بعد مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
5 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی
5 September 2026
احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی
5 September 2026
لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق
5 September 2026
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پمز کا دورہ، ڈاکٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے
5 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی
5 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جارہا ہے
5 September 2026
سیالکوٹ: مسلح ڈاکو گھر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا سونا، سعودی ریال اور نقدی لے اڑے
5 September 2026